مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے ،سراج الحق

پیر 15 اپریل 2019 14:23

مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے ،سراج الحق
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے جب تک مسلمان دین کے ساتھ جڑ نہ جائے دینی تعلیمات پر عمل نہ کرے ان کو سکون نصیب نہیںہوگا نہ وہ کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جامعہ اقامت دین سینگور میں حتم بخاری شریف کے موقع پر کی انہوں نے کہا کہ تین کروڑ مربع میل پر اسلامی دنیا محیط ہے دنیا کے 75 فی صد پٹرول مسلمانوں کے پاس ہے مگر اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مثال قبرستان جیسے ہیں ہم جب تک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوں گے ،خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان نے بھی اظہار حیال کرتے ہوئے حاظرین پر زور دیا کہ وہ دین اسلام کی پیروی کرے جو دین و دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔

مولانا شیر عزیز سابق امیر جماعت اسلامی، مولانا جمشید امیر جماعت اسلامی چترال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس بابرکت تقریب میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی، ضلع ناظم مغفرت شاہ اور جماعت اسلامی کے اکابرین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔