Live Updates

چئیرمین نیب کے شریف خاندان سے متعلق اقدام پر صحافیوں کی شدید تنقید

چئیرمین نیب کی وہی مثال ہے، باتیں کروڑوں کی، دکان پکوڑوں کی،راؤف کلاسرا۔ اس نظام اور اس احتساب کی یہی اوقات ہے،ارشاد بھٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 اپریل 2019 20:04

چئیرمین نیب کے شریف خاندان سے متعلق اقدام پر صحافیوں کی شدید تنقید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2019ء) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کے تمام کیسز کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے شریف خاندان کی خواتین کو بھیجے گئے نوٹس منسوخ کر دیے ہیں اور انہوں نے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ خاندان کی تمام خواتین کو سوالنامے بھجوا دیے جائیں۔ اس حوالے سے نیب پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے کہ شریف خاندان کو اتنی چھوٹ کیوں کی جارہی ہے۔

اس سے پہلے نواز شریف اور پھر شہباز شریف کی جمانت منظور ہو گئی اور شہباز شریف کو لندن جانے کی بھی اجازت دے دی گئی جبکہ حمزہ شہباز کو بھی گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا جس کے بعد انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سینئیر تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے ٹویٹر پیگام میں لکھا کہ ’ چئیرمین نیب کی وہی مثال ہے، باتیں کروڑوں کی، دکان پکوڑوں کی‘۔

(جاری ہے)

سینئیر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ٹویتر پیگام میں لکھا کہ بلوال کو معصوم قرار دے دیا گیا ہے، مراد علی شاہ کی عزتِ نفس اونچی ہے، زرداری صاحب کو ضمانتوں پر ضمانتیں مل رہی ہیں، مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے رعائیتیں دی جارہی ہیں، نواز شریف کو انوکھے رلیف دیے جا رہے ہیں، شہباز شریف کو ائے سی چئیرمین بنا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز کو گھر کے بیسمنٹ مین انصاف پہنچا دیا گیا اور شریف خاندان کے نوٹس بھی منسوخ رکر دیے گئے ہیں جبکہ ان سیاستدانوں کے غریب سپورٹرآپس میں لڑ رہے ہیں، انہوں نے لکھا ’ اس نظام اور اس احتساب کی یہی اوقات ہے‘۔ 


Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات