ساہیوال،ہائی سکیورٹی جیل میں صبح سویرے قتل کیدومجرموں کو پھانسی دے دی گئی

منگل 16 اپریل 2019 19:46

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) ہائی سکیورٹی جیل میں صبح سویرے قتل کی2مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سال2001 میں شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی وسیم وار عبدالخالق نے فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیاتھا جس کے بعد قاتلوں پر دہشتگردی ایکٹ اور قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے اور انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور نے پھانسی کی سزا کافیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ہائر عدالتوںاو رصدر پاکستان سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر آج ہائی سکیورٹی جیل میں انہیں پھانسی دے دی گئی ان کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز مجرموں کی آخری ملاقاتیں ان کے لواحقین سے کرائی گئیں۔