لاڈلے وزیر مراد سعید کی وجہ سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوتا،مسلم لیگ (ن)

اپریل کو اجلاس بلایا ہے ہم کمیٹی کے انتخاب کے بغیر ہائوس نہیں چلنے دیں گے، ایک وزیر کے سامنے وزیر اعظم اور اسپیکر بھی بے بس ہے،80 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے ،نالائق حکومت دوسروں پر الزام دینا چھوڑ دے، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اور نگزیب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اپریل 2019 20:26

لاڈلے وزیر مراد سعید کی وجہ سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوتا،مسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ وزراء کے پاس کارکرگی بتانے کا کچھ نہیں جھوٹ بولتے ہیں،لاڈلے وزیر مراد سعید کی وجہ سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوتا،22 اپریل کو اجلاس بلایا ہے ہم کمیٹی کے انتخاب کے بغیر ہائوس نہیں چلنے دیں گے، ایک وزیر کے سامنے وزیر اعظم اور اسپیکر بھی بے بس ہے،80 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے ،نالائق حکومت دوسروں پر الزام دینا چھوڑ دے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب اور مرتضی جاوید عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے موجودہ حکومت جو احتساب کے نعرے لگارہی ہے وہ اپنے وزراء کا کوئی احتساب نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کیمونیکشن پر قائمہ کمیٹی ہی نہیں بن پائی ،5 بار قومی اسمبلی کی اس کمیٹی کا الیکشن ہی نہیں ہوسکا۔

انہوںنے کہاکہ وزیر مواصلات اتنے لاڈلے ہیں کہ وہ اس کمیٹی کی تشکیل ہی نہیں چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر مواصلات وزیر اعظم کا بہت لاڈلا ہے اس لئے اس کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ احتساب کے نعرے لگانے والے پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔انہوںنے کہاکہ 22 اپریل کو اجلاس بلایا ہے ہم اس کمیٹی کے انتخاب کے بغیر ہائوس نہیں چلنے دیں گے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ الزام خان کے ترجمان ہیں چھوٹو الزام وزیر فواد چوہدری ہیں ،بری خبر پر کہتے ہیں پچھلوں کی کارروائی تھی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 80 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹو الزام وزیر اس الزام کو شاہد خاقان عباسی پر عائد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے قائدین کا حکم ہے کہ ہم جھوٹ نہ بولیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ حکومت تو جھوٹو کا ٹولہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی صارفین کی تمام چیزین مہنگی ہوں گی ۔انہوںنے کہا کہ وزراء کے پاس کارکرگی بتانے کا کچھ نہیں جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم کے وزیر کو کیوبک فٹ اور کلوواٹ کا فرق ہی معلوم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے لوگ عوام کو ائی ایم ایف کے معاہدے بارے بتائیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم جب نااہل اور جھوٹا ہو تو ایسی صورتحال ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ خواجہ اصف اورشاہدخاقان عباسی پر الزام لگا دیا گیا کہ گیس انکی وجہ سے مہنگی ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاڈلے وزیر مراد سعید کی وجہ سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر لاڈلے ہیں اور قائمہ کمیٹیوں اور پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جس پارٹی کے پاس کرائے کے ترجمان ہونگے کم از کم بات کرتے ہوئے سوچیں ضرور۔

انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت دوسروں پر الزام دینا چھوڑ دے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں حکومت ملی تو تب بھی حالات خراب تھے لیکن ہم روئے نہیں۔مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ ساری قوم کو بتانا چاہتے ہے کہ یہ حکومت چور چور کا جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ کمیونیکشن کے وزیر کی کمیٹی کا الیکشن نہیں کروانا چاہتے ہے،قائمہ کمیٹی کے الیکشن کو بھی ملتوی کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ایک وزیر کے سامنے وزیر اعظم اور اسپیکر بھی بے بس ہے۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ چار ماہ ہونے والے ہے باقی کمیٹیوں کی میٹنگ ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر مواصلات وزیر وزیراعظم کے لاڈلے ہیں۔