سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کامنہ بولتا ثبوت ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

بدھ 17 اپریل 2019 13:20

سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کامنہ بولتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) سینٹرمشاہد حسین سید نے کہاہے کہ پاکستان ریجنل کنکٹیویٹی کا حب بن گیا ہے، چین نے انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ دی،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹریٹیجک ویژن انسٹیٹیوٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چِینی خارجہ پالیسی امن کی عکاسی ہے، امریکہ نے عراق افغان لیبا اور دیگر جنگوں میں 6 کھرب ڈالر جھونک دیئے ،چین نے انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ دی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے نا صرف پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کو تقویت ملے گی بلکہ توانائی اور مواصلاحات سمیت متعدد شعبے مضبوط ہونگے اس کے ساتھ ساتھ ملازمتوں کے وسیع مواقع بھی پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ روس اور وسط ایشیائی ریاستیں گوادر کی بدولت بہت جلد پاکستان پر انحصار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2015۔ 2030 میں مکمل ہوگا۔