سلالہ پلوامہ سمیت تمام واقعات پر چین نے پاکستان کی حمایت کی ،سی پیک نے پاکستان کا امیج ہی تبدیل کر دیا ،مشاہد حسین

نیو چینی سرد جنگ کے حوالے سے کچھ آوازیں اٹھ رہی ہیں،چینی خارجہ پالیسی امن کی عکاسی ہے، سرد جنگ کے تاثرات درست نہیں، خطاب

بدھ 17 اپریل 2019 14:37

سلالہ پلوامہ سمیت تمام واقعات پر چین نے پاکستان کی حمایت کی ،سی پیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ سلالہ پلوامہ سمیت تمام واقعات پر چین نے پاکستان کی حمایت کی ،سی پیک نے پاکستان کا امیج ہی تبدیل کر دیا ، نیو چینی سرد جنگ کے حوالے سے کچھ آوازیں اٹھ رہی ہیں،چینی خارجہ پالیسی امن کی عکاسی ہے، سرد جنگ کے تاثرات درست نہیں۔

بدھ کو سی پیک خطے میں معاشی استحکام کا پیش خیمہ کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ سلالہ پلوامہ سمیت تمام واقعات پر چین نے پاکستان کی حمایت کی ،سی پیک نے پاکستان کا امیج ہی تبدیل کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ گوادر میں سعودی اور یواے ای بھی سرمایہ کاری کرنے آ رہے ہیں ۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ پاکستان ریجنل کنکٹیویٹی کا حب بن گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیو چینی سرد جنگ کے حوالے سے کچھ آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چینی خارجہ پالیسی امن کی عکاسی ہے انہوںنے کہاکہ سرد جنگ کے تاثرات درست نہیں ۔ مشاہد حسین نے کہاکہ امریکہ نے عراق افغان لیبا اور دیگر جنگوں میں 6 کھرب ڈالر جھونک دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ چین نے انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ دی۔