سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ،عدالت نے سماعت ملتوی کردی

بدھ 17 اپریل 2019 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ ،عدالت نے سماعت دوہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں نیب کے پراسیکوٹر کی عدم تیاری پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر کیس میں موقع دیتے ہیں مگر پھر بھی آپ تیاری کر کر نہیں آتے،اگر آپ آئندہ سماعت پر تیاری کر کہ نہیں آئے تو آپ کے خلاف کاروائی کی جائے گی، آپ اپنے محکمے پر رحم کھائیں تیاری کر کے آیا کریں،نیب کا موقف ہے کہ قاضی جان محمد نے ایک ہی زمین کی 2 بار جعلی انٹریا ں کیں ،اسکیم 31اور 33 میں 27 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد نقصان پہنچایا گیا، سابق ڈپٹی کمشنر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے متعدد کیسز نیب کراچی کو مطلوب تھے،ملزم نے ریونیو افسراں کی ملی بھگت سے جعلی الاٹمنٹ کی ہیں ۔