نواز شریف کا پوراکا پورا ٹبر چور اور منی لانڈنگ میں ملوث ہے‘اعجازاحمد چوہدری

بدھ 17 اپریل 2019 20:16

نواز شریف کا پوراکا پورا ٹبر چور اور منی لانڈنگ میں ملوث ہے‘اعجازاحمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کا پوراکا پورا ٹبر چور اور منی لانڈنگ میں ملوث ہے ، شریف فیملی کی منی لانڈنگ کا ماسٹر مائنڈ مفرور اسحاق ڈار تھا ، جعلی اکائونٹس بنا کر پیسے بیرون ملک منتقل کئے جس کا اعتراف اسحاق ڈار نے 2000 میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اقراری بیان میں کیاتھا ، بدقسمتی ہے کہ غریب قوم کے ٹیکسوں کے مال کو بڑی بے دردی سے لوٹا گیا ، ایک ارب 26 کروڑ روپے نوازشریف کو لندن سے ٹی ٹی کے ذریعے بھیجے گئے، 70 کے قریب لوگوں نے شریف خاندان کو پیسے بھیجے منظور پاپڑ والے کے نام پر ایک ملین ڈالر کی ٹی ٹی لگوائی گئی، ریڑھ لگانے والے محبوب کے نام سات لاکھ کی ٹی ٹی لگوائی گئی، شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے گھر کیلئے بھی پیسے ٹی ٹی کے ذریعے آئے، شہبازشریف نے تہمینہ درانی کیلئے مارگلہ ہلز پر تین اپارٹمنٹ خریدے، شریف خاندان کیخلاف دستاویز موجود ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کارنامے سامنے آ رہے ہیں، حمزہ شہباز نے پنڈ دادن خان کے پاپڑ والے کا شناختی کارڈ استعمال کیا، اس پاپڑ والے نے حمزہ شہباز کے اکاونٹ میں دبئی سے ڈیڑھ ملین ڈالرز بھیجے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کاطریقہ واردات ایک ہی ہے ، نواز شریف نے سحاق ڈار جبکہ آصف زرداری نے ایان علی کے ذریعے منی لانڈنگ کی ، سابق صدر آصف زرداری نے کرپشن کے بجائے پورا بینک خرید لیا، نیٹ ورک بنا کر جعلی اکاونٹس کھولے اور سندھ کا پیسہ چوری کر لیا، مالی، ڈرائیورز اور گارڈز کے نام پر جعلی اکائونٹس کے لیے استعمال کئے گئے، ایف آئی اے نے تحقیقات سے پانچ ہزار کے قریب جعلی اکائونٹس پکڑے ان جعلی اکاونٹس کو چلانے کے لیے 32 بڑے اکائونٹ بنائے گئے سارے نیٹ ورک میں آصف زرداری کے کار خاص اومنی گروپ شامل تھا۔