مکران کوسٹل ہائی وے پر معصوم لوگوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے، آصف علی زر داری

نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحے نہ ہوتے، شہیدوں کے ورثاء کے غم میں شریک ہیں،سابق صدر

جمعرات 18 اپریل 2019 13:00

مکران کوسٹل ہائی وے پر معصوم لوگوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے، آصف علی زر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر معصوم لوگوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہاکہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحے نہ ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اس کو ختم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ شہیدوں کے ورثاء کے غم میں شریک ہیں۔