Live Updates

اسد عمر کا استعفیٰ ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’ہیش ٹیگ اسد عمر‘ ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ جبکہ ’ہیش ٹیگ فنانس منسٹر‘ تیسرے نمبر کا ٹرینڈ بن گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 18:28

اسد عمر کا استعفیٰ ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) جمعرات کے روز اسد عمر نے وزارتِ خزانہ سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد میڈیا پر اس حوالے سے شدید بحث چھڑ گئی اور اسد عمر کا نام ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹویٹر پاکستان ٹاپ ٹرینڈ میں ہیش ٹیگ اسد عمر پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ ہیش ٹیگ فنانس منسٹرٹرینڈ تیسرے نمبر پر آ گیا۔
ہیش ٹیگ اسد عمر ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ہیش ٹیگ اسد عمر ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
یاد رہے کہ جمعرات کے روز زیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔

(جاری ہے)

ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا لیکن اب انہوں نے باضابطہ طور پر وزارتِ خزانہ سے استعفیُ دے دیا ہے۔ اور انکا یہ استعفیُ ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات