وفاقی کابینہ میں تبدیلی کیلئے اتحادی جماعتوں نے حکومت پر دبائو ڈالنا شروع کردیا

ایم کیو ایم نے حکومت سے ایک اور وزارت مانگ لی ، (ق ) لیگ کا مونس الٰہی کو وزارت صنعت وپیداوار دینے کا مطالبہ

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کیلئے اتحادی جماعتوں نے حکومت پر دبائو ڈالنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کیلئے اتحادی جماعتوں نے حکومت پر دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے۔ ایم کیو ایم نے حکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے مونس الٰہی کو وزارت صنعت وپیداوار دیئے جانے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔ پنجاب کی کابینہ میں بھی مزید وزراء شامل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو دبائو کا سامنا ہے۔