Live Updates

عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جوملکی بحران کی کشتی کو پار کرائیں گے، اسد قیصر

جمعرات 18 اپریل 2019 20:20

عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جوملکی بحران کی کشتی کو پار کرائیں گے، اسد ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ محض سات ماہ کی مدت میں خودساختہ ناکامی کا سرٹیفیکیٹ دینے والے اپنے 30 سالہ کارکردگی پر بھی نظر ڈالیں، ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کے باعث ہمیں معاشی بحران کا سامناہے، عوام کی فلاح وبہبود اور معیشت کو مقامی ذرائع کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں ، ماضی میں حکومتوں نے عوام کی فلاح وبہبود اور معیشت کی ترقی پر نہیں بدعنوانی اور قرضوں کے بے جا حصول پر توانائی صرف کی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ڈرنا نہیں چاہئے انشاء اللہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو اس بحران کی کشتی کو پار کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے یونین کونسل گباسنی، ضلع صوابی کے ڈسٹرکٹ ممبر عبدالرازق خان اور عبدالغنی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز خان، تحصیل ناظم ٹوپی سہیل خان یوسفزئی اور تحصیل ممبر یونین کونسل گباسنی سرتاج خان نے بھی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونیوالے ہمارے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں، انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل گباسنی کے بجلی، صحت اور تعلیم کے حوالے سے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ انہوں نے تحصیل و ٹاؤن ممبران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکول اپ گریڈیشن کے حوالے سے سروے کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ گباسنی میں سکول اپ گریڈ کئے جائیں۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں کسانوں کا استحصال کیا گیا ہے مگر اب اسکا ازالہ تحریک انصاف کی حکومت کریگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کسانوں اور جوانوں کیلئے ایک بڑا پیکج آئندہ بجٹ میں لیکر آرہے ہیں، اقتصادی راہداری سے نوجوانوں کو مستفید کرنے کیلئے اقدا اُٹھائے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات