ایوان عدل بار روم میں شب معراج کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2019 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) ایوان عدل کے بار روم میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شب معراج کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلاد النبی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور خالد نواز سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محفل میلاد میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ سمیت سینئر اور نوجوان وکلا کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

محفل نعت میں وکلا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول پیش کیں اور سماں باندھ دیا۔ محفل میلاد کے اختتام پر تمام ججز، وکلا اور عدالتی عملہ نے درود شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد عدالتی نظام میں بہتری اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :