دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کے زیراہتمام جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 12:44

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا۔ تقریباً 70 کے قریب علماء، حفاظ اور قراء حضرات کی دستار بندی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

جلسہ کے مہمان خصوصی پیر سید حسین الدین شاہ جامعہ رضویہ راولپنڈی و دیگر مہمانان گرامی مفتی محمد ایوب ہزاروی صدر مدرس دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ، علامہ خضرالاسلام نقشبندی لاہور، مفتی محمد صدیق غازی، مولانا عمر فاروق سعیدی مانسہرہ، صوبائی ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان نے خطاب کئے۔ جلسہ میں ہری پور شہر اور گردونواح کے کثیر تعداد میں علماء اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

تقریباً 70 کے قریب علماء کرام، حفاظ اور قراء حضرات کی دستار بندی کی گئی۔ خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی کا فیض تاقیامت جاری رہے گا، طلباء کے والدین اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں پروگرام میں شرکت کی اور انتظامیہ مدرسہ رحمانیہ کو عظیم الشان جلسہ کرانے پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :