مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے نوجوانوں کے خصوصی تربیتی پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ شروع

جمعہ 19 اپریل 2019 14:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے نوجوانوں کے خصوصی تربیتی پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے جبکہ انڈسٹریل سیکٹر کی مشاورت سے شروع کئے جانے والے مذکورہ پروگرامز سے ہنر مند افرادی قوت کو روز گار کے لاکھوںنئے مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔

نیوٹیک کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں 8تعلیمی اداروں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار بوائز فیصل آباد، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین پیپلز کالونی، گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج پیپلز کالونی ،صنعت زار ڈی گرائونڈ ، محمد علی جناح پولی ٹیک انسٹیٹیوٹ پیپلز کالونی،انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم آفیسرز کالونی،لاہور کالج آف ایجوکیشن فیصل آباد ، لیبارٹری کالج آف ٹیکنالوجی جھنگ روڈ اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جناح کالونی فیصل آباد میں مذکورہ خصوصی تربیتی پروگرامز شروع کئے جا رہے ہیں جس کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگلے ماہ کے وسط سے شروع ہونے والی کلاسز کے دوران 50مختلف شعبہ جات میں 6ماہ کے دورانیہ کیلئے تمام طلباء کو نہ صرف مفت داخلہ اور تعلیم بلکہ 3ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور ٹول کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔