تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت 21اپریل سے 28اپریل تک امتحانات نہیں ہوں گے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت 21اپریل سے 28اپریل تک امتحانات نہیں ہونگے بارہویں جماعت کا دوسرا پرچہ 29اپریل کو ہوگا حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی سالانہ عرس کی وجہ سے تعلیمی بورڈ حیدرآباد نی21اپریل سی28اپریل تک امتحان میں وقفہ دے دیا ہے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی کا کہنا ہے کہ ریجن کی پولیس کی بڑی تعداد ان دنوں سہیون میں ڈیوٹی انجام دے گی اس لیے سیکورٹی کے پیش نظر یہ طویل وقفہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :