ؒسینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کے تحت امروزآئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کی شرکت

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اس موقع پر انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے انکا استقبال کیا

جمعہ 19 اپریل 2019 20:35

ؒسینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کے تحت امروزآئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ نے شرکت کی۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اس موقع پر انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے انکا استقبال کیا۔مذکورہ عنوان پر منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں سی پی او کے جملہ سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے ۔

اس اہم نشست میں آئی جی بلوچستان نے اپنے پیشہ وارانہ امور،تجربات اورتجزیات کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں پیش آنیوالے مختلف واقعات،پولیس اور میڈیا کے مابین روابط اور اسکے باالخصوص جرائم کے انسداداورمعاشرے میں امن وامان کے فروغ کے علاوہ مختلف واقعات، کیسز،کیسزکی تفتیش، تحقیق،چھان بین سمیت کرائم سین پراٹھائے جانیوالے تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل سیر حاصل معلومات سے بھی شرکاء کو مستفید کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تفویض کردہ فرائض اور اختیارات کے درست سمت میں استعمال سے جہاں پولیسنگ کے مجموعی امور کو تقویت ملتی ہے وہیں پولیس اور عوام کے مابین دوستانہ ماحول کو بھی فروغ ملتا ہے اور بلاشبہ ایسے ہی اقدامات ہیں جو پولیس کی نیک نامی اور کارکردگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔آئی جی سندھ نے مہمان کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی اورمفید معلومات تجزیوں اور تجربات کی شیئرنگ پرانکا شکریہ ادا کیا۔