پنجاب یونیورسٹی میں بھارت کے جنگی جنون اور جعلی آپریشنز پر ایلیس ڈیوڈسن کے ساتھ ڈائیلاگ

جمعہ 19 اپریل 2019 22:24

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پنجاب یونیورسٹی میں سنٹرفار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے بیٹریئل آف انڈیا کتاب کے مصنف ایلیس ڈیوڈسن کے ساتھ بھارت کے جنگی جنون اور جعلی آپریشنز پر ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقو پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، ڈین فیکلٹی آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، سینئر ممبر ایڈوائزری بورڈ سنٹرفار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آبادبریگیڈئیر (ر) منصور سعید اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے بھارتی ائیر فورس کے جعلی فلیگ آپریشن بشمول کاما ہسپتال، تاج ہوٹل اور میٹرو جنکشن پر ہونے والے آپریشن کی ٹائم لائن بیان کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈسن نے تکنیکی شہادتوں کی بنیاد پر ان جعلی فلیگ آپریشن کو بے نقاب کیا ہے۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ منصور سعید نے کہا کہ ان جعلی فلیگ آپریشن کے ذریعے بھارت نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنگا جہاز کی ہائی جیکنگ، ممبئی حملے، پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ، اڑی اور پلوامہ حملہ، بھارت کی خود تیار کی گئی سازش ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ ایلیس ڈیوڈسن نے اپنے خطاب میں بھارت کی جانب سے جھوٹے فلیگ آپریشنز کے حقائق واضح کرتے ہوئے بھارت کے منفی عزائم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے فوجی بجٹ کو بڑھانے اور جنگی جنون کو سپورٹ فراہم کرنے کے لئے یہ حملے کرائے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں میں جو گفتگو ہوئی وہ ہندی زبان میں تھی اور اس کا انداز بھی قدرتی نہیں تھا جو کہ بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ بھارت پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے اور منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ ڈائیلاگ میں سوال جواب کی تفصیلی نشست ہوئی۔