پختون قوم کسی بھی پروپیگنڈے سے دھوکہ نہیں کھائے گی ، محمود خان
پختونوں کے نام پر چیخنے چلانے والوں کا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور غیر منطقی ہے،قبائلی عوام کے جتنے بھی تحفظات ، مشکلات ہیں حل کرینگے، ہم ان کے درد اور تکالیف سے آگاہ ہیں، مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے ، وزیراعظم خون پختون ہیں ، کابینہ میں بھی خاصی نمائندگی ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
جمعہ 19 اپریل 2019 23:13
(جاری ہے)
لیویز اور خاصا داروں کا مسئلہ حل کرچکے ہیں۔ یہ پولیس میں ضم ہو چکے ہیں ، وہ تمام مراعات جو پولیس کو حاصل ہیں وہ لیویز اور خاصادار کو ملیں گی ۔
صحت کی تمام سہولیات اپ گریڈ کریں گے ، ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع اورکزئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، صوبائی حکومت کے ترجمان اور ضم شد ہ اضلاع کے لئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر ، سینیٹر اورنگزیب ، ایم این اے ملک جواداور دیگر قائدین نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ آجکل ہوا چل پڑی ہے ،کچھ لوگ نکل آئے ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ پختونوںکو اُن کے حقوق دلائیں گے ۔میں اُن کو کہنا چاہتا ہوں اور لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا خیبرپختونخوا میں حکومت پختونوں کی نہیں ہے، کیا آپ کا وزیراعظم پختون نہیں ہے ۔ کیا وفاقی کابینہ میں پختونوں کی نمائندگی نہیں ہے ۔ کیا گورنر خیبر پختونخوا پختون نہیں ہیں۔ ہم سب پختون ہیںاور پختونوں کے حقوق کا تحفظ اور اُن کے مسائل کا حل بھی جانتے ہیں ۔پختونوں کے نام پر شور مچانے والے اور عوام کو گمراہ کرنے والے سمجھ لیں کہ پختون با شعور ہیں جو کبھی بھی آپ کے اس پروپیگنڈے کے حوالے سے دھوکہ نہیں کھائیں گے ، جو بھی پختونوں کے تحفظات اور مشکلات ہیں وہ آپ کا پختون وزیراعلیٰ ، پختون حکومت اور پختون وزیراعظم حل کرے گا۔ اگر ان لوگوں میں یہ استعداد ہے تو پھر چیخیں کیوں مارتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ خود بھی قبائلی ہیں اوراُن کا تعلق سوات سے ہے ۔ جو مشکل گھڑی قبائلی عوام پر گزری ہے وہ اُن پر بھی گزری ہے ۔ اُنہیںپتہ ہے کہ قبائلی عوام کی کیا مشکلات ہیں اور اُنہیں کیسے حل کرنا ہے ۔محمود خان نے قبائلی عوام کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات اور مشکلات ضرور حل ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک سالانہ صحت کی مفت سہولیات ملیں گی ،اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو انصاف روزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضے ملیں گے تاکہ وہ اپنے لئے کاروبار شروع کرسکیں اور اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ معاوضے کے حوالے سے جتنے بھی تحفظات ہیں وہ عوام کی خواہشات کے مطابق حل کریں گے ۔ تما م ضم شدہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنائیں گے ۔ ہسپتالوں میں جتنابھی سٹاف بھرتی ہو گا ، قبائلی عوام سے ہو گا، باہر سے کوئی بندہ نہیں آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضم شدہ اضلاع میں مساجد اورتبلیغی مراکز کی سولرائزیشن پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوںنے ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی ٹیم آئے گی جو لوگوں سے ملکر سائٹ کا انتخاب کرے گی جس کو سیاحتی خطوط پر ترقی دیں گے اور سیاحت کو فروغ دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے گرائونڈز بھی بنائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.