Live Updates

اسد عمرجلد وزیراعظم کےویژن کا دفاع کریں گے، فردوس عاشق اعوان

منایا اس کو جاتا ہے جو ناراض ہو، اسد عمر کو منانے کی ضرورت نہیں، وہ گھر کا فرد ہے، وزیراعظم نے حفیظ شیخ کومعاشی اور عوامی مسائل حل کرنے اورعوام کورمضان میں ریلیف دینے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ اپریل 18:47

اسد عمرجلد وزیراعظم کےویژن کا دفاع کریں گے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2019ء) وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسد عمر جلد عمران خان کے ویژن کا دفاع کریں گے، منایا اس کو جاتا ہے جو نارا ض ہو، اسد عمر کو منانے کی ضرورت نہیں ، وہ گھر کا فرد ہے، وزیراعظم نے حفیظ شیخ کومعاشی اور عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کورمضان میں ریلیف دینے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمیشہ میری مضبوطی رہا ہے، میڈیا نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو پاکستان کے گلے سڑے سسٹم کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دیا۔

میں تمام معاملات بریفنگ لے رہی ہوں، میڈیا کے ورکرز، ایسوسی ایشنز، پریس کلبز سے جڑے مسائل پر ہم بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ہے، عمران خان نے حفیظ شیخ کو چارج دیا اور حفیظ شیخ پی ٹی آئی کا اوپنر پلیئر ہے،حفیظ شیخ سے پاکستان کے معاشی اور عوامی مسائل پر بات ہوئی وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو کچھ ٹارگٹ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے معاشی ٹیم کو باور کروایا کہ ہم نے 22کروڑ عوام کی توقعات کو کس طرح پورا کرنا ہے۔ نئی اکنامک ٹیم کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔ کہ کس طرح ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے، اسی طرح 21اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے پھر چین کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کو پٹرولیم مصنوعات کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔

عوامی توقعات ،ترجیحات میں اگر عوام اور حکومت کے درمیان کہیں خلاء ہے تواس کو عمران خان نے نمبر ون ایجنڈا رکھا ہے۔کہ کسی بھی طرح عوامی مسائل پر کمپرومائز نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف وزارتوں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں کہ رمضان شریف میں عوام کو ریلف دیا جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ اسد عمر کو منانے کی ضرورت نہیں ، وہ گھر کا فرد ہے، منایا اس کوجاتا ہے جونارا ض ہو، وہ جلد واپس ٹیم میں موجود ہوگا۔

اسد عمر جلد عمران خان کے ویژن کا دفاع کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، اپوزیشن کا جمہوری کلچر میں بڑا اہم کردار ہے۔اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرے، اپوزیشن اگر پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے گی، قانون سازی نہیں کرنے دے گی، اس میں ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اپوزیشن کو مکمل سپورٹ ملے گی، اپوزیشن کو چاہیے جو وہ تباہی کرکے گئے ہیں۔ان کو ٹھیک کرنے میں ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ میٹنگ نہیں تھے ، یہ ترجمانوں کا اجلاس تھا، اس لیے سارے لوگ شامل نہیں تھے۔فواد چودھری نے بتا دیا تھا کہ وہ لاہور جا رہے ہیں اگلے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم حاضر ہے سے متعلق تازہ ترین معلومات