حالیہ بارشوں ، اندھی اور ژالہ باری سے آم کی پیداوار میں 20تا25فیصد کی کمی کا خدشہ

اتوار 21 اپریل 2019 10:45

حالیہ بارشوں ، اندھی اور ژالہ باری سے آم کی پیداوار میں 20تا25فیصد کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) حالیہ بارشوں ، اندھی اور ژالہ باری سے آم کی پیداوار میں 20تا25فیصد کی کمی کا خدشہ ہے ۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال آم کی پیداوار میں 3تا 4لاکھ ٹن کمی ہوسکتی ہے۔ آم کے کاشتکار اور برآمد کنندگان نے کہا ہے کہ حالیہ شدید موسمی تغیرات کی وجہ سے آم کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

۔

(جاری ہے)

مینگو گروورز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر طارق خان نے کہا ہے کہ آم کی مجموعی قومی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 72فیصد کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش ، ژالہ باری اور آندھی کی وجہ سے پھل کو نقصان پہنچا ہے۔ آم برآمد کرنے والے احمد جواد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آم کی بہتر پیداوار کیلئے دھوپ لازمی ہوتی ہے لیکن درجہ حرارت میں کمی سے اس کے میعار میں کمی کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آم کی قومی پیداوار میں کمی سے برآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :