16-17میں،سعودیہ،یو اے ای سمیت مختلف ممالک سے205833 پاکستانی ڈی پورٹ

سب سے زیادہ سعودی عرب سے ڈ ی پورٹ ہوئے،متحدہ عرب امارات سے بھی 20396 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے کے مقابلے میں2017ء میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی شرح میں 38فیصد کا اضافہ ہوا، رپورٹ

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

16-17میں،سعودیہ،یو اے ای سمیت مختلف ممالک سے205833 پاکستانی ڈی پورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) 2016اور 2017میں صف اول کے دس ممالک سمیت مختلف ممالک سے 205833 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے،سب سے زیادہ سعودی عرب سے ہوئے جن کی تعداد 152135ہیں،متحدہ عرب امارات سے بھی 20396 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی ای) کی ’’ہیومن ٹریفکنگ اینڈ مائیگرینڈ سمگلنگ‘‘ بارے سالانہ رپورٹ کے مطابق 76 فیصد پاکستانی صرف سعودی عرب اور8.5 پاکستانی یو اے ای سے ڈی پورٹ ہوئے،2016ء کے مقابلے میں2017ء میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی شرح میں38فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق2016 ء میں کل 82740 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ، جس میں بحرین سی186،یونان سی958 ،ملائیشیا سی3700،اومان سی1804 ،سعودی عرب سی58399 ،جنوبی افریقہ، ترکی سی2146،یو کے سی1895 ،یو اے ای سی10003 ، امریکا سی215 اور دیگر ممالک سی2867 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2017ء میں ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 123093 بنتی ہیں،جس میں بحرین سی136 ،یونان سی1987 ،ملائیشیا سی3165 ، اومان سی3165 ،سعودی عرب سی93736 ، جنوبی افریقہ سی511 ،ترکی سی4925 ،یو کے سی1769 ،متحدہ عرب امارات سی10393 ، امریکہ سی280 اور دیگر ممالک سے 3026 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں18سی40سال کے عمر کے شہریوں کی تعداد زیادہ ہیں جو کہ بہتر معاشی مواقعوں کی تلاش کیلئے بیرون ممالک کارخ کرتے ہیں،2017میںمختلف ممالک سے 18سی40سال تک کے 87,950 شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔