صوبائی وزیر اطلاعات کا وفاقی کابینہ کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ

صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے، شوکت یوسف زئی بی آر ٹی منصوبے کی لاگت صرف 29 ارب روپے ہے، چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے، انٹرویو

اتوار 21 اپریل 2019 16:00

صوبائی وزیر اطلاعات کا وفاقی کابینہ کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وفاقی کابینہ کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کے میگا بس پروجیکٹ سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت صرف 29 ارب روپے ہے، چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے پشاور مزید خوبصورت ہو گیا ہے، چند روز میں شہر یورپ کے کسی شہر کا منظر پیش کریگا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پشاور میں عالمی معیار کے شاپنگ سینٹرز بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔