کمشنر ملاکنڈ نے سوات میں جشن بہاراں کا افتتاح کر دیا

اتوار 21 اپریل 2019 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے مینگورہ بائی پاس روڈ پر واقع نیو جنرل بس سٹینڈ کے سبزہ زار میں جشن بہاراں کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان کے علاؤہ دیگر اعلیٰ حکام اور عمائدین علاقہ نے میلے میں کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے قومی نغموں کے دھنوں پر رنگا رنگ ٹیبلوز، خاکے اور گیت پیش کئے جبکہ شعراء اور فنکاروں نے بھی اپنی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میلے کا مقصد سوات کا سافٹ امیج اجاگر کرنا اور دنیا بھر کے سیاحوں کو یہ بتانا ہے کہ سوات امن کا گہوارہ اور بہترین سیاحتی مرکز ہے انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد پر اس طرح کے میلوں کا انعقاد تمام اضلاع میں کیا جا رہا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ ان پر مسرت لمحات سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں اور ان میں جوق در جوق شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :