شاہ بیلو کچہ میں جاری آپریشن میں زخمی ہونے والا بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار‘ ترجمان سکھر پولیس

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ بیلو کچہ میں جاری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا بدنام زمانہ ڈاکو گرفتارہو گیا ہے ، گذشتہ روز شاہ بیلو کچے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں زخمی ہونے والا بدنام زمانہ ڈاکو مختیار چانڈیو کوگرفتارکر کے اسلحہ برآمدبرآمد کر لیا گیا ہے آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے اپنے بیان مٰں کہاکے گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت مختیار چانڈیو کے نام سے ہوئیہے ، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ ڈبل بیرل بندوق، کارتوس برآمد کیا گیا ڈاکو شاہ بیلو کچے میں جاری آپریشن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا، ملزم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا تھا کہ پولیس نے حکمت عملی کے ساتھ موقع پہ ہی کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ڈاکو منیر مصرانی کا قریبی ساتھی ہے اور گرفتار ڈاکو اغواء برائے تاوان، ہائی وے روبری، ڈکیتی، سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے ۔

#