پاک فوج کا آرمی چیف اور چودھری نثار کے درمیان جھوٹی خبر کا نوٹس

اخبار بزنس ریکارڈر سے جھوٹی خبروں کی اشاعت پر معافی مانگنے کا مطالبہ، معافی نہ مانگی تو قانونی کاروائی کی جائے گی، ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 21:31

پاک فوج کا آرمی چیف اور چودھری نثار کے درمیان جھوٹی خبر کا نوٹس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان ملاقات کی جھوٹی خبر کی اشاعت کا نوٹس لے لیا گیا، اخبار بزنس ریکارڈر سے جھوٹی خبروں کی اشاعت پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان ملاقات کی جھوٹی خبر کی اشاعت کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے خبر شائع کی تھی کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ بزنس ریکارڈر نے یہ خبر بھی شائع کی تھی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیرون ملک سیاسی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم معلوم ہو اہے کہ آئی ایس پی آر نے جھوٹی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اخبار بزنس ریکارڈر کو نوٹس جاری کیا ہے کہ جھوٹی خبروں کی اشاعت پر معافی مانگی جائے۔اگر اخبار نے معافی نہ مانگی تواخبار بزنس ریکارڈرکیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیرون ملک سیاسی ملاقات کی خبر بھی جھوٹی ہے۔