کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہے جو معمول کا معاملہ ہے

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی چینل سے بات

پیر 22 اپریل 2019 01:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہے جو معمول کا معاملہ ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کیے بنا اور انہیں آزادی دئیے بغیر جمہوریت کبھی بالغ نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی مشکلات کو راتوں رات ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کے لیے کچھ وقت کی ضرورت ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنانا ایک مشکل کام ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اس منصوبے کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری نظام کی خوبصورتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے اندر اختلافات ہوتے ہیں۔