اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی

کیس کو آگے بڑھانے کیلئے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے، ناکافی ثبوت کی بنیاد پر کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں ،ایف آئی اے

پیر 22 اپریل 2019 13:29

اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے ایک مرتبہ پھر اصغر خان کیس کو بند کرنے کی استدعا کر دی ۔پیر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایک مرتبہ پھر اصغر خان کیس کو بند کر نے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے کہا کہ بے نامی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات سمیت تمام اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی نے نجی ٹی وی کے 2 صحافیوں، مجیب الرحمن شامی اور حبیب اکرام سے بھی انٹرویوز کیے ،مرکزی گواہ برگیڈیئر (ر) حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔تحقیقاتی ادارے نے اپنے جواب میں کہا کہ کیس کو آگے بڑھانے اور مزید ٹرائل کے لیے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں ۔