مردان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون، 3 قمارباز، موٹرسائیکل چور، منشیات فروش گرفتار

پیر 22 اپریل 2019 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) مردان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس نے 3 قمارباز، ایک موٹرسائیکل چورسمیت منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات کے تناظر میں ایس پی آپریشن مشتاق احمد کی زیر نگرانی ، اے ایس پی تحت بھائی سرکل ضیا اللہ خان کی قیاد ت میں ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ ، ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ تحت بھائی نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے شعیب علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ 03قمار باز دلاور ، مزمل اور عادل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 20ہزارروپے اور منشیات فروش ممتاز علی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 3583گرام چرس اور1عدد پستول 30بوربرآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :