صحت کی سہولیات کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار

پیر 22 اپریل 2019 17:18

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ خضدار میں صحت کی سہولیات کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں،جس سے عوام کو فوری طبی امداد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی ٹراما سینٹر کا معائنہ کرکے انہوںنے ٹراما سینٹر کے قیام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا میں از خود ٹراما سینٹر کی تعمیر کا معائنہ کررہاہوںا ور میری کوشش ہے کہ یہ معیاری انداز میں مکمل ہو اور طبی مرکز سے ہنگامی صورت میں عوام کو فائدہ ملے ۔

انہوں نے کہاکہ خضدار صوبے کا مرکزی ضلع ہے یہاں آبادی بھی کافی حد تک بڑھ چکی ہے جب کہ مصروف شاہراہوں کی وجہ سے خضدار میں آمدورفت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوچکاہے،اس لیئے حادثات کی صورت میں مریضوں کو فوری علاج اور ان کی جان بچانے کے لئے اقدامات کی بے حد ضرورت تھی اور اس ضرورت کو پانے کے ہم قریب پہنچ چکے ہیں،ٹراما سینٹر سے عوام کو بے حد فائدہ پہنچے گا انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات اٹھارہی ہے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہیں ان کی ادویات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور ان ہسپتالوں میںبنیادی سہولیات فراہم کیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بھر پورے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :