فیصل آباد،شہراور گردونواح میں ٹریفک سمیت مختلف واقعات تین افراد جاں بحق ہوگئے

پیر 22 اپریل 2019 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) شہراور گردونواح میں ٹریفک سمیت مختلف واقعات تین افراد جاں بحق ہوگئے آن لائن کے مطابق مطابق 266 ر۔ب کا رہائشی پانچ بچوں کا باپ 40 سالہ آصف ولد شفاقت علی گھر سے فیکٹری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

سر میں لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔طارق آباد پل کے قریب سے مردہ حالات میں ملنے والی 32 سالہ نوجوان کی کو نشئی قرار دیتے ہوئے اس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی۔ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 67 ج ب کا رہائشی 55 سالہ فرمان ولد منظور فن لینڈ میں سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی دینے گھر سے موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ راستے میں بجلی کے پول سے موٹر سائیکل سلپ ہو کر جاٹکرا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔