ؔکوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان کی سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو15لاکھ روپے کی گرانٹ کے اجرا کی منظوری

پیر 22 اپریل 2019 22:32

ؔکوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان  کی سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو15لاکھ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم کتب کے موقع پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو15لاکھ روپے کی گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی ، یہ گرانٹ (پان ہیومینیٹی)ادارے کی جانب سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے تحفہ فراہم کی جانے والی 30ہزار کتابوں کے کراچی پورٹ سے یونیورسٹی تک لانے کے اخراجات اور عالمی یوم کتب کے موقع پر تقریب کے انعقاد کی مد میں خرچ کی جائے گی۔