حفیظ شیخ کافی دنوں سے سسٹم میں گھسے ہوئے تھے
حفیظ شیخ کا کسی کو بھی پتا نہیں تھا، اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ہے، حفیظ شیخ کو سارا ہی پتا ہے، وہیں سے معاملات کو لیکر چلیں گے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود
ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2019 20:47
(جاری ہے)
حفیظ شیخ نفیس آدمی ہیں، ان کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے۔اسد عمر اور حفیظ شیخ کے ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔ ٹیکنو کریٹ آدمی ہے۔ بیگ اٹھا کر آئے ہیں اور وہ کسی کو جواب دہ بھی نہیں ہیں، مجھے بالکل نہیں پتا کہ رزاق داؤد ، حفیظ شیخ پی ٹی آئی میں ہیں بھی یا نہیں؟ عمران خان آخری سیاسی آپشن ہیں، شہباز شریف یا بلاول بھٹو خود کو بھول جائیں۔
عمران خان کی سب سے بڑی طاقت اسد عمر ہیں۔عمران خان یا اسدعمر دونوں ڈرامے بازی نہیں کررہے تھے۔جب سوال کرتے کہ معیشت خراب ہے تووہ جواب نہیں دیتے بلکہ مسکراتے رہتے۔ انہوں نے کہا کہ اب اللہ جانتا ہے کہ مشیر خزانہ عمران خان کو جواب دہ ہیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جاپان میں ہیں، وزیراعظم ایران میں ہیں جبکہ جہانگیرترین ڈی فیکٹو وزیراعظم بنے ہوئے ہیں۔ لیکن جہانگیرترین کس کے کہنے پر اتنے متحرک ہیں؟ چوہدری سرور نے کہا کہ سارے کام جہانگیرترین کریں گے تو ہم کیا آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ چوہدری سرور سب کے دوست ہیں۔ جہانگیرترین سمیت ساری شخصیات سب کے دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگوں کو نکالا گیا ، عمران خان اس طرح نہ نکالتے، اسد عمر توبریفنگ دینے آئے تھے۔ وزیرصحت کو نیب کیس کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔ایک وزیر ایک وزارت میں نااہل تو دوسری میں کیسے اہل ہوجائے گا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کو گرتے ہوئے نظام سے خود کوالگ کرنا ہوگا، عمران خان آخری سیاسی آپشن ہے، عمران خان کو کہا تھا کہ الیکٹیبلز کے ساتھ حکومت میں آنا نقصان دہ ہوگا، بہتر ہے گرتے ہوئے نظام کو لات مار کرخود ہی گرا دیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.