Live Updates

کنویں سے پانی نہیں، بلکہ مرے ہوئے کتے نکالو

حسن نثار نے وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 اپریل 2019 22:32

کنویں سے پانی نہیں، بلکہ مرے ہوئے کتے نکالو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء) کنویں سے پانی نہیں، بلکہ مرے ہوئے کتے نکالو، حسن نثار نے وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کے قلمدان میں ردو بدل کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں میں سب سے بڑی تبدیلی وزیر خزانہ اسد عمر کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی اسد عمر کو وزارت خزانہ سے برطرف کر دیا۔ جبکہ ان کی جگہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے اس فیصلے اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے معروف صحافی حسن ںثار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست حسن نثار نے وفاقی کابینہ کی حالیہ تبدیلیوں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ حسن نثار کا کہنا ہے کہ کنویں سے پانی نہیں، بلکہ مرے ہوئے کتے نکالو۔ لیکن ان لوگوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہ بجائے اسکے کہ، کنویں میں موجود مرے ہوئے کتوں کو نکال کر کنویں کا پانی صاف کریں، یہ لوگ الٹا کنویں کا پانی ہی نکالی جا رہے ہیں۔ حسن نثار کہتے ہیں کہ اس ملک میں تجربے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ان کا 30 سالہ تجربہ ہے، تجربہ صرف ایک سال کا ہوتا ہے، باقی 30 سال اسی تجربے کو دہرایا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات