شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی فارمیسی رجسٹریشن کمیٹی کی طلبہ و طالبات کی اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات

منگل 23 اپریل 2019 00:05

سکھر۔ 22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی ہدایات پر یونیورسٹی کی فارمیسی رجسٹریشن کمیٹی کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح ، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر و دیگر نے فارمیسی شعبے کے چیئرمین کے دفتر میں طلبہ و طالبات کی اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات سے قبل دونوں کمیٹیوں کے ممبران نے شعبے کا دورہ کیا اور بعد میں چیئرمین کے دفتر میں ملاقات کی۔ فارمیسی رجسٹریشن کمیٹی نے طلبہ و طالبات کو رجسٹریشن کے حوالے سے حالیہ کارکردگی کے متعلق آگا ہ کیا۔ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی ے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فوکل پرسن نے متعلقہ افسران کو ہدایات کیں کہ رجسٹریشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ وائیس چانسلر اس مسئلے کے جلد حل کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :