حضرت قلندر لعل شہباز کے عرس کے موقع پر 26 اپریل کو ضلع جامشورو میں عام تعطیل کا اعلان

منگل 23 اپریل 2019 18:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) حضرت قلندر لعل شہباز کے عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے 26 اپریل کو ضلع جامشورو میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد جامعہ سندھ کا علامہ آئی آئی قاضی کیمپس بھی بند رہے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں رجسٹرار کی جانب سے سرکیولر جاری کیا گیا ہے سرکلر کے مطابق جامعہ سندھ کے تحت ہونے والے سالانہ و سیمسٹر امتحانات طے شدہ شیڈیول کے مطابق جاری رہیں گے اور جمعہ 26 اپریل کو ہونے والے پرچے معمول کے مطابق لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :