Live Updates

تحریک انصاف کے اپنے وزراء نے مجھے اسد عمر کے سکینڈلز بتائے،ڈاکٹرفرحان ورک

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کے خلاف سوشل میڈیا پہ تنقید کرنے پر مجھے ڈانٹا،رکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل اپریل 19:00

تحریک انصاف کے اپنے وزراء نے مجھے اسد عمر کے سکینڈلز بتائے،ڈاکٹرفرحان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم ترین رکن ڈاکٹر فرحان ورک نے اردوپوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسدعمر کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پہ عمران خان نے مجھے ڈانٹا ، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ پارٹی کے کچھ دوسرے رہنماؤں نے بھی مجھے ڈانٹا کہ مجھے یہ نہیں کرنا چایئے تھا ۔

ڈاکٹرفرحان ورک نے بتایا کہ انہوں نے اس کے جواب میں وزیراعظم سے کہا کہ اسد عمر نے اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کا منصوبہ بنایا ہے اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی تھا تو پہلے ہی چلے جاتے ، ان کی اس غلطی کی وجہ سے پاکستانیوں کو مہنگائی برداشت کرنا پڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے اپنے 5مرلے کے گھر کا 25ہزار روپے کا بجلی کا بل آیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اسد عمر معاشی نا اہلی کا شکار ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسد عمر معیشت کو سنبھال نہیں سکے اس لیے ہی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرفرحان ورک سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے جہانگیر ترین کے کہنے پر اسد عمر کے خلاف مہم چلائی تو انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے مجھے کبھی ایسا کچھ نہیں کہا، انہوں نے بتایا کہا جہانگیرترین نے تو خود میرے خلاف ٹویٹ کی ہے،وہ میرے پیچھے کیسے ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال پر ڈاکٹرفرحان ورک نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے اپنے وزراء نے انہیں فون کر کے اسد عمر کے سکینڈلز اور نااہلی کے حوالے سے بتایا کیونکہ ان کا بھی یہی خیال ہے کہ اسد عمر معیشت کو سنبھال نہیں سکتے۔ ڈاکٹر فرحان ورک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ اراکین کا بھی یہی خیال ہے کہ اسدعمر نااہل ہیں اور وہ اسد عمر کو وزارت پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ 


پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات