Live Updates

تحریک انصاف کا 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی آئین پیش کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،عمران خان خطاب کرینگے

بدھ 24 اپریل 2019 12:28

تحریک انصاف کا 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی آئین پیش کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی آئین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بانی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان پارٹی آئین کا باضابطہ اعلان کریں گے ،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی صدارت میں ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ اور سینٹر فیصل جاوید بھی موجود ڈاکٹر ابوالحسن، اعجاز رفیع بٹ، کرنل(ر)امان اللہ، عمر فاروق مائر اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔

تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، فیصلہ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ 23واں یوم تاسیس ہماری سیاسی تاریخ میں اہم سنگِ میل کی حیثیت کا حامل ہے، تحریک انصاف تحریک انصاف 23 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد کے بعد آج تاریخ میں اہم مقام پر کھڑی ہے، تحریک انصاف کو صحیح معنوں میں جدید سیاسی ادارہ بنانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں، 23ویں یومِ تاسیس کے موقع پر قوم و کارکنان کو پارٹی آئین کا تحفہ دیں گے۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ بانی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان اس تاریخی موقع پر نئے پارٹی آئین کاباضابطہ اعلان کریں گے، پارٹی آئین کی منظوری کے بعد مرکزی و صوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچے تشکیل دئیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات