پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست، وفاق کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب

بدھ 24 اپریل 2019 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست، وفاق کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی وفاق کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے حکومت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتی ہے درخواست میں وفاقی حکومت، محکمہ خزانہ،چئیرمین اوگرا و دیگر کو فریق بنایا ہے