قبائلی آضلاع کی ترقی اور انفراسٹریکچر کے لیے فنڈز ہر وقت دستیاب ہیں، صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی

بدھ 24 اپریل 2019 18:46

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) قبائلی آضلاع کی ترقی اور انفراسٹریکچر کے لیے فنڈز ہر وقت دستیاب ہیں،قبائل کی ترقی اور اپنے علاقوں میں آبادکاری وزیر آعظم عمراں خان کی دیرینہ خواہش ہے،پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لیے قبائل کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی نے اورکزئی جرگہ ہال میں ئو ایس ایڈ کے زیر ہتمام ایس ار ایس پی,ورلڈ فوڈ پروگرام,pao,کی طرف سے ٹنل فارمنگ اور دیگر منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر اے سی حیدر حسین,ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی,ڈی پی او اورکزئیصلاح الدین کنڈی،قومی مشران،اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں ایس ار ایس پی کے پی او اسد قادر،ایف اے او کے خالد خان،wfpکے خالد رسول نے اورکزئی ضلع میں اپنے اپنے منصوبوں کے بارے میں شرکا کو بتایا۔صوبائیوزیر الحاج قلندر لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنل فارمنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو استعمال میں لا کر ہم پیداوار میں ریکارڈ آضافہ کر سکتے ہیں۔