Live Updates

وزیراعظم سے ایچ ار ڈی اور آئی بی ایل وفد کی ملاقات ‘قیمتی پتھروں سے متعلق فیکٹر ی قائم کرنے کی پیشکش

عمران خان کا خیر مقدم،ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی g پاکستان میں فیکٹری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،وفد ذ*ڈاکٹر عطا الرحمن کی قیمتی پتھروں میں ملکی برآمدی صلاحیت پر بریفنگ

بدھ 24 اپریل 2019 20:38

وزیراعظم سے ایچ ار ڈی اور آئی بی ایل وفد کی ملاقات ‘قیمتی پتھروں سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعظم سے ہائی ڈائمنڈ کونسل ( ایچ ار ڈی ) اور انٹرنیشنل بینک آف لبنان( آئی بی ایل )وفد نے ملاقات ‘جس میں وفد نے عمران خان کو قیمتی پتھروں سے متعلق فیکٹر ی قائم کرنے کی پیشکش کی ،جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کامیاب کاروباری ادارے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان سے ہائی ڈائمنڈ کونسل (ایچ ار ڈی) اور انٹرنیشنل بینک آف لبنان(آئی بی ایل)کے وفد نے ملاقات کی ،وفد میں محترمہ کٹین ڈی کوٹ، نائب صدر ایچ آر ڈی بیلجیم، راشد عبداللہ، چیئرمین آئی بی ایل گروپ اور دیگر شامل تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور کاروباری مشیر عبدالرازق داؤد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عطا الرحمن نے رنگ کے پتھر اور قیمتی پتھروں سے متعلق ملک کی برآمدی صلاحیت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔جس میں وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ 2012 میں 1.62 امریکی ڈالر کی کھپت میں جواہرات کے شعبے میں ملک کی برآمدی صلاحیت ممکن ہے اس مدت میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔ملاقات میں وفد نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ایچ ڈی ڈی اینٹورپ اور آئی بی ایل گروپ پاکستان میں فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ڈاکٹر عطائ الرحمان نے بھی کچھ تجاویز بھی پیش کیے ہیں جو اس شعبے کی صلاحیت کو ٹپ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے ایچ آر ڈی انٹارپ کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کامیاب کاروباری ادارے ے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ ہائی ڈائمنڈ کونسل ( ایچ ار ڈی ) یورپ کے ہیرے کی گریڈنگ میں معروف اتھارٹی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات