نیوزی لینڈنے دوسال کیلئے ونڈوکھول دی

مقصدکرائسٹ چرچ دہشتگردحملوں سے براہ راست متاثرہونے والے لوگ ملک میں مستقل قیام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں

بدھ 24 اپریل 2019 21:09

نیوزی لینڈنے دوسال کیلئے ونڈوکھول دی
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء)نیوزی لینڈنے بدھ کے روزدوسال کیلئے ونڈوکھول دی ہے ،جس کامقصدکرائسٹ چرچ دہشتگردحملوں سے براہ راست متاثرہونے والے لوگ ملک میں مستقل قیام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیگریشن نیوزی لینڈنے ایک بیان میں کہاہے کہ خصوصی ویزاکٹگری کامقصدان لوگوں کی زندگیوں پرپڑنے والے اثرات کوتسلیم کرناہے ،جوسب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں اورایسے افرادجوعارضی طورپریہاں مقیم ہیں ،انہیں ان کی حیثیت سے متعلق رہائشی ویزے جاری کئے جائیں۔

نیوزی لینڈمیں مقیم افرادجومساجدمیں موجودتھے ،اوران کے قریبی اہل خانہ جونیوزی لینڈمیں رہ رہے ہیں ،وہ ویزاکیلئے کوالیفائی کرتے ہیں ۔قریبی فیملی کی تعریف میں والدین کے اہل خانہ اورپچیس سال سے کم عمربچوں کے دادا،دادی سمیت خاندانی دائرہ کارکووسیع کیاگیاہے ،نیوزی لینڈکی اسلامک ایسوسی ایشنزفیڈریشن کے صدرمصطفیٰ فاروق نے کہاکہ یہ ایک زبردست خیرسگالی جذبے کااظہارہے ۔