پی ٹی آئی کا ٹائی ٹینک اپنی سونامی میں ہی ڈوب رہاہے،سینیٹر سراج الحق

بدھ اپریل 23:43

پی ٹی آئی کا ٹائی ٹینک اپنی سونامی میں ہی ڈوب رہاہے،سینیٹر سراج الحق
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا ٹائی ٹینک اپنے سونامی میں ہی ڈوب رہاہے، مصنوعی آکسیجن پر چلنے والی حکو مت مانگے تانگے کے وزیروں اور مشیروں سے بھی تبدیلی لا نے میں ناکام رہے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ضلع گوجرانوالہ کے امیر حافظ غلام مصطفی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تبدیلی کے خواب دکھانے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمران آٹھ ماہ کے اندر ہی ناکام ہو گئے ہیں، سراج الحق نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کے سا تھ سا تھ تبدیلی کے خو اہشمندوں کی بھی چیخیں نکلوا دی ہیں،اشیائے خورد و نوش آٹا ،دال، گھی، چاول، چینی سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں رمضان المبارک سے قبل بے پناہ اضا فے سے سفید پوش طبقہ کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جو حکو مت نا جا ئز منافع خوروں کیخلا ف کو ئی کا رروائی عمل میں لا نے کے قابل نہیں وہ ملک کیا چلا ئے گی ۔