آتش بازی سے ڈر کر 10 ہزار خرگوش اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اپریل 2019 23:57

آتش بازی سے ڈر کر 10 ہزار  خرگوش  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایک چینی شخص کو حال ہی میں  اپنے ہمسائے کو65 ہزار ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس شخص  نے ایک تقریب میں آتش بازی کا اہتمام کیا تھا۔ آتش بازی سے ڈر کر ہمسائے کے خرگوشوں میں سے 10 ہزار خرگوش مر گئے۔
یہ  غیر معمولی حادثہ 2018 کے شروع میں پیش آیا تھا جب  کائی نان نامی شخص نے چین کے صوبے جیانگسو  کے شہر شوژو میں اپنے  گھر کی تعمیر اور سجاوٹ پر آتش بازی کی۔

رپورٹس کے  کائی اور اُن کے ملازموں نے مکان کی چھت سے  درجنوں پٹاخے چلائے۔ کائی اور اُن کے ساتھیوں نے 3 سے 4 منٹ مسلسل پٹاخے چلائے۔ کائی نے سوچا بھی نہیں تھا پٹاخوں کے دھماکوں سے اُن کے ہمسائے میں واقع خرگوشوں کے فارم پر ہزاروں خرگوش مارے جائیں گے۔
کائی کے ہمسائے ، ژیانگ ، نے عدالت کو بتایا کہ ذرا سی دیر کی آتش بازی  نے اُن کے زندہ فارم کو مردہ خانے میں بدل دیا۔

(جاری ہے)

ژیانگ نے دعویٰ کیا کہ آتش بازی کے دھماکوں سے 10 ہزار چھوٹےا ور 1573 بالغ خرگوش مرگئے۔ژیانگ نے دعویٰ کیا کہ دھماکوں کی وجہ سے 15 ہزار مادہ خرگوشوں کے حمل بھی گر گئے۔ ژیانگ نے اپنے ہمسائے کو ہرجانہ ادا کرنے کا کہا۔ جب کائی نے انکار کر دیا تو ژیانگ نے عدالت کا رخ کیا۔
پچھلے سال شوژو کی عدالت نے کائی کو خرگوشوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہراتے  ہوئے 10 دن میں 4 لاکھ 40 ہزار یوان یا 65 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کائی نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کر دی۔
کائی نان کی بدقسمتی کہ 22اپریل 2019 کو شوژو انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے  اُن کی اپیل خارج کر دی اور پہلے جج کا فیصلہ بحال رکھا۔

متعلقہ عنوان :