عراقی یونیورسٹی میں صدام حسین دور کا نغمہ پیش کرنے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات

جمعرات 25 اپریل 2019 11:45

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) عراق کی حکومت نے چند روز قبل دیالی یونیورسٹی میں ہونے والے طلباء کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر سابق صدر صدام حسین کے دور کے ملی نغمے پیش کرنے کے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی وزارت تعلیم نے صدام حسین کے دور کا نغمہ پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے دیالی یونیورسٹی اور طلباء کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔عراق کے وزیرتعلیم قصی السھیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیالی یونیورسٹی میں چند دن قبل ہونے والی تقریب کے دوران ایک نغمہ پیش کی گیا جس میں سابق حکمران صدام حسین کی تعریف وتوصیف اور ان کی جماعت کالعدم بعث پارٹی کی پذیرائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :