تجارتی مراکز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلیے فوری طور پر زمین فراہم کرنے کا مطالبہ
رقم دینے کیلیے تیار ہیں،سپراور نیشنل ہائی وے پر ڈھائی ہزار ایکڑ سے زائد زمین درکار ہوگی ، شرجیل گوپلانی
جمعرات 25 اپریل 2019 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ کے ایم سی ،کے ڈی اے ،واٹر بورڈ سمیت تمام اداروں کا آپس میں تعاون اور ہم آہنگی ہونا ضروری ہے، جس کے لیے تمام اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں تاجر برادری کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔
تاجروں نے کہا کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا اور دیگر تجارتی مراکز میں آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ،جن میںٹریفک، پارکنگ ، صفائی اور تجاوزات کے مسائل شامل ہیں۔ اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ، اسٹیل مارکیٹ ،جوڑیا بازار سمیت تمام مارکیٹوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے تاجر برادری سے مشاورت کی تھی لیکن وہ کام آگے نہیں بڑ ھ سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اولڈ سٹی ایریا اوردیگر تجارتی مراکز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے تاجر برادری کو سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر زمین فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تجارتی مراکز کو منتقل کرنے کے لیے ڈھائی ہزار ایکڑ سے زائد زمین درکار ہوگی ،جس کے لیے تاجر برادری زمین کی رقم دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی شہری مسائل کی وجہ سے مصروف ترین علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہو ر ہا ہے ،دنیا بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں شہر سے باہر ہی منتقل کی جاتی ہیں ،ہمارے پاس بھی اس حوالے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر تاجر رہنمائوں نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو درخواست جمع کرائی، جس میںمطالبہ کیا گیا کہ تجارتی مراکز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر زمین فراہم کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.