خدمت خلق دنیا اور آخرت کی زندگی سوارنے کا ذریعہ ہے ،چیف کوآر ڈی نیٹر مدنی دسترخواں

جمعرات 25 اپریل 2019 20:07

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چیف کوآر ڈی نیٹر مدنی دسترخواں پنجاب حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ خدمت خلق دنیا اور آخرت کی زندگی سوارنے کا ذریعہ ہے جبکہ کھانا کھلانے والے شخص کو اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطاء کرتا ہے اس لیے اہل ثروت اور مخیر حضرات مدنی دستر خواں میں کھانا کھلانے والوں کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں یہ بات انہوں نے رمضان المبارک کے دوران خانیوال میں لگائے جانے والے دستر خوانوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ،اے ڈی سی آر عارف ضیاء ،اسسٹنٹ کمشنرز زین العابدین ،روبینہ کوثر ،محمد ارشد ،شیخ اکمل ،منتظیمن دستر خواں انعام اللہ قریشی ،جابر احمد قریشی ،حاجی شیخ ذوالفقار رضوی سمیت سماجی رہنما رانا اکرم الحق ،ظفر امین ،سمیت سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی چیف کوآر ڈی نیٹر مدنی دسترخواںپنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں تین ہزار سے زائد سحری و افطاری مدنی دستر خواں لگائے جائے گے انہوں نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ بے سہارا اور بے آسرا،مستحق اور غریب لوگوں کو مفت کھانے کی فراہمی کے لیے اپنا مثالی کردارادا کریں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں رمضان المبارک کے دوران مساجد ،ہسپتالوں اور شہروں میں 33دستر خواں لگائے جائے گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر 1دستر خواں قائم کیا جائے گا اجلاس میں انعام اللہ قریشی ،جابر احمد قریشی ،ظفر امین اور رانا اکرام الحق نے اس حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی