ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق 3شدید زخمی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:42

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق 3شدید زخمی پولیس فوکل پرسن خضدار منیر احمد جتک نے میڈیا کو بتایاکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنی کے مقام پر خضدار سے سوراب جانیوالی تیز رفتار پک اپ نے دینی مدرسہ کے طلباء کو روند ڈالا جس کے نتیجے میںمدرسہ خلفائے راشدین کے چار طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران 13 سالہ طالب علم محمد عمر ولد محمد ادریس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ شدید زخمی عبدالرحمان ۔

(جاری ہے)

مختیار احمد اور امام الدین کو طبی امداد دی جارہی ہیں پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقع سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔