ایف پی سی سی آئی کی قیادت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کے ساتھ ہے، ایس ایم منیر
ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرناہوں گی ،سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ
جمعہ 26 اپریل 2019 13:38
(جاری ہے)
ایس ایم منیر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مسائل کا ادراک ہے اور وہ بخوبی سمجھتے ہیں کہ برآمدات کی راہ میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں اور یقیناً وہ ان مسائل کو حل کریں گے بالخصوص ملکی برآمدکنندگان کے طویل عرصہ سے روکے گئے سیلزٹیکس وانکم ٹیکس ریفنڈز جاری کریں گے تاکہ برآمدات میں آنے والی رکاوٹیں دور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرناہوں گی جبکہ ایک مستحکم معاشرے کا قیام بھی ضروری ہے جہاں کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور وہ اس سلسلے میں انتھک جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کی بزنس کمیونٹی بھی یونائٹیڈ بزنس کمیونٹی کے بینرتلے ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کاجلد سے جلد خاتمہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی زبیرطفیل کی سربراہی میں قائم بجٹ کمیٹی نے فیڈریشن کے صدر کی قیادت میں حکومت کوموثر بجٹ تجاویزفراہم کردی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مشیرخزانہ ڈاکڑعبدالحفیظ شیخ ان تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ میں اہمیت دیں گے، پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.