کراچی پیکج، پی ٹی آئی، ایم کیوایم اتحاد خطرے میں پڑ گیا
وفاقی حکومت نے 162ارب کے کراچی پیکج کا اعلان کیا تھا، میئرکراچی نے کراچی پیکج پر عملدرآمد ناممکن قرار دےدیا، پیکج پرعملدرآمد کیلئے وفاق اور سندھ کو اکٹھا ہونا ہوگا جو کہ ناممکن ہے۔ میئر کراچی وسیم اخترکا کراچی میں تاجروں سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 16:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج جن شعبوں کیلئے مختص کیا گیا ہے وہ تمام شعبے اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کے زیرتحت آتے ہیں۔
میئر کراچی کی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے ایم کیوایم قیادت نے جواب طلبی کی اور کہا کہ آئندہ کسی میڈیا فورم پر پیکج پر تنقید مت کرنا۔ بتایا گیا ہے کہ میئر کراچی کی پیکج پر تنقید سے ایم کیوایم قیادت بھی ناراض ہے۔ تاہم ایم کیوایم قیادت نے میئر کراچی کو تحریک انصاف اور کراچی پیکج پر تنقید سے روک دیا ہے۔ میئر کراچی کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں میئر کراچی وسیم اختر نے شدید تنقید کی ہے۔ مزید برآں میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ روز حسین آباد میں اوکھائی میمن جماعت کے اشتراک سے تعمیر ہونے والے ماڈل پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعہ اراضی کچرے کا ڈھیر تھا اور لینڈ مافیا کی نظریں اس پر تھی کہ قبضہ کیا جائے۔ اوکھائی میمن جماعت کے اشتراک سے یہاں خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا جہاں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی تفریح کے لئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے یہ ایک بڑی مثال ہے، حسین آباد والے اپنے علاقے کو خوبصورت بنا رہے ہیں، کراچی کا بھی برا حال ہے اس کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جو کام اوکھائی میمن جماعت نے کیا یہ حکومتوں کا کام ہے وہ ٹیکس وصول کرتی ہیں مگر ہماری حکومتیں عوامی اور فلاحی کام نہیں کر رہی، میئر کراچی نے کہا کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں مگر ان غلطیوں سے سیکھنا چاہئے اور آگے بہتری کی طرف جانا چاہئے، سندھ میں 2 ہزار ارب روپے ترقیاتی رقم استعمال ہوئی مگر زمین پر کچھ نظر نہیں آرہا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جو کام ہیں اس کو کرنے نہیں دیا جا رہا اور خود بھی نہیں کیا جارہا ہے تو عوام کی فلاح و بہبود کیسے ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت میں سیاست نہیں دکھانی چاہئے اور نہ ہی پارٹی ، بلکہ جس کو حکومت کی ذمہ داری ملے اس کو بلاتخصیص کام کرنا چاہئے تاکہ ملک آگے جائے، میئر کراچی نے کہا کہ حسین آباد یونین کونسل پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 10کروڑ روپے خرچ کئے اس کے نتائج سامنے ہیں کہ علاقے میں پانی، سیوریج سمیت تمام مسائل حل ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی قائد اعظم کا شہر ہے یہاں پورے پاکستان کے لوگ ر ہتے ہیں اس بات پر ہمیں فخر ہے کہ یہ منی پاکستان ہے اور ہر زبان کے لوگ یہاں آباد ہیں ، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کہتاہوں کہ کراچی کو ترجیحات میں رکھو، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا اس شہر کو تباہ کردیا گیا اب دوبارہ بنانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.